اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، روپے کی قدر میں اضافہ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا منافع

اسٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری روز 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ، روپے کی قدر میں اضافہ

تفصیلات کے مطابق ملک میں سیاسی گہما گہمی کے باوجود سٹاک ایکسچینج میں پہلے کاروباری روز کے دوران 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ملک بھر میں کرونا وائرس کی دوسری شدید لہر کے پھیلاؤ کے بعد سے پاکستان سٹاک ایکسچینج غیر یقینی صورتحال کا شکار ہے۔

خبررساں ذرائع کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازمحتاط انداز میں ہوا اور دوپہر بارہ بجے تک انڈیکس 29.86 پوائنٹس کی تیزی تک محدود رہا لیکن اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد تیزی ریکارڈ کی گئی اور  کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 261.73 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 41068.82 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر چار پیسے سستا ہو گیا اور انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 159 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>