ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری، 25 کروڑ ڈالر کا مزید اضافہ

پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں سٹیٹ بینک کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کے مطابق 31 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 51 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے 20 ارب 51 کروڑ ڈالر ذخائر میں سے 13 ارب 41 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک جبکہ 7 ارب 9 کروڑ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔

پاکستان سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ 2020 کے آخری کاروباری ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 26 کروڑ ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 33 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >