میڈ اِن پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں چھا گئیں،کامران خان

میڈ اِن پاکستان ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر میں چھا گئیں،کامران خان

نجی ٹی وی چینل سے منسلک معروف صحافی اور سینئر اینکر پرسن کامران خان نے اپنے پروگرام میں کہا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات پر چسپاں میڈ ان پاکستان کا لیبل دنیا بھر میں پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے میں مدد کر رہا ہے، انہوں نے رواں سال کو ایکسپورٹ کے حوالے سے تاریخی سال قرار دیا۔

کامران خان نے کہا کہ ہمارے ملک کی بنی ہوئی مصنوعات کا عالمی مارکیٹ میں ایک مقام ہے جو کہ بطور پاکستانی قوم ہمارے لیے خوشی کا مقام ہے۔ کیونکہ مزید بڑے برانڈز اپنی گارمنٹس مصنوعات کی تیاری کے لیے پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے اب اور بھی بھرپور انداز میں پاکستان کو آرڈرز مل رہے ہیں۔

اینکر پرسن نے کہا کہ دنیا بھر میں ہماری گارمنٹس مصنوعات کی ایکسپورٹ اور ہر بڑے برانڈ پر میڈ ان پاکستان کی مہر بھرپور انداز میں نظر آ رہی ہے۔ دنیا بھر میں جانے مانے برانڈز میں شراکت داری سے پاکستانی ایکسپورٹ میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس سے زرمبادلہ میں استحکام سمیت کئی دیگر فوائد بھی دیکھنے کو ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ صنعتی روزگار میں 40 فیصد اور ایکسپورٹ میں 55 فیصد حصہ ڈالتا ہے اور اب مزید حوصلہ افزا بات یہ ہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران ہماری ایکسپورٹ میں 18 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جبکہ ہمارے مقابلے بھارت کی ایکسپورٹ میں9 فیصد کمی آئی، بنگلہ دیش کی ایکسپورٹس 6 فیصد گر گئیں ہیں۔

کامران خان نے کہا کہ اس کی وجہ ہمارے مرکزی بینک کی نئی پالیسیاں اور حکومت کی جانب سے کیے جانے والی کاروباری اصلاحات کے حوالے سے اقدامات قابل تعریف ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>