امریکہ کیلئے پاکستانی برآمدات میں سال 2020 کے آخری ماہ ریکارڈ اضافہ
امریکہ کے لیے پاکستانی برآمدات میں سال 2020 کے آخری مہینے میں 27 فیصد کا ریکارڈ اضافہ
پاکستان کیلئے معاشی میدان میں ایک کے بعد ایک خوشخبری آرہی ہے۔ جہاں پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر ایک بار پھر ریکارڈ پیداوار کررہا ہے اور ٹیکسٹائل مصنوعات میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے وہیں پاکستان سٹاک ایکسچینج بھی 3 سال کی بلند ترین سطح پر ہے۔ اسکے علاوہ ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوتا جارہا ہے جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت بھی کنٹرول میں ہے۔
ان حالات میں وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک اور خوشخبری سنادی۔۔
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تاریخ میں پہلی بار امریکا کو پاکستان کی ماہانہ برآمدات 400 ملین ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں اور 2020 کے آخری مہینے میں پاکستان کی امریکہ کیلئے برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
I am happy to share that our exports to US grew by 27% to USD 425 million in Dec 2020 as compared to USD 334 million in Dec 2019. This is the first time that our exports to US have crossed US dollar 400 million mark for three consecutive months. 1/2
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) January 8, 2021
مشیر تجارت کا ٹویٹ کرتے ہوئے بتانا تھا کہ امریکہ کےلیےدسمبر2020 میں 42 کروڑ 50 لاکھ ڈالرزکی اشیاء برآمد کی گئیں جبکہ دسمبر 2019 ميں امریکا کیلئے برآمدات کا حجم 33 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز تھا۔ پہلی بارامریکا کو ماہانہ برآمدات 400 ملین ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں۔
For Jul-Dec 2020, the exports to US grew by 18.4% to USD 2,412 million as compared to USD 2,037 million in Jul-Dec 2019. It is a great achievement by our exporters & I encourage them to strive to obtain a greater share of the market. 2/2
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) January 8, 2021
عبدالرزاق داود کے مطابق امریکہ کو پاکستان سے جولائی تا دسمبر چھ ماہ کے دوران کو 2 ارب 41 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کا سامان برآمد ہوا اور اسی چھ ماہ کے عرصے کے دوران پاکستانی برآمدات میں 18 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
INDICATORS ARE GOOD OMEN, BUT CONSISTENCY IS A ISSUE.
HOPE THEY WILL SUSTAIN IT