ملکی تاریخ میں پہلی بار برطانیہ کو پاکستانی برآمدات ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئیں

ملکی تاریخ میں پہلی بار برطانیہ کو پاکستانی برآمدات ایک ارب ڈالر سے بڑھ گئیں

پاکستان کی تاریخ میں پہلی کسی مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برطانیہ کو کی گئی برآمدات کا حجم ایک ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے.

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے قوم کو یہ خوشخبری مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی، انہوں نے کہا کہ پاکستانی برآمدات تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران برطانیہ برآمد کی جانے والی پاکستانی مصنوعات کا حجم ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے.

جولائی تا دسمبر برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 85 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی پاکستانی برآمدات ہوئی تھیں۔ دسمبر 2020 میں برطانیہ کو پاکستانی برآمدات میں 47 فیصد اضافہ ہوا اور برطانیہ کو پاکستانی برآمدات 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ہوئیں۔

عبدالرزاق داؤد نے یہ بھی کہا کہ اس کے مقابلے میں دسمبر 2019 میں برطانیہ کو برآمدات کا حجم 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تھا۔

انہوں نے برآمدات میں اضافے پر برآمد کنندگان کو مبارک دی اور وزارت تجارت کی کارکردگی قابل ستائش قرار دی۔ مشیر تجارت نے کہا کہ برطانیہ میں ٹریڈ افسران کو پاکستانی مصنوعات کی برطانوی مارکیٹ تک رسائی اور ملکی برآمدات کو مزید اوپر لیجانے کے لیے سخت محنت کرنا ہوگی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>