سٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد زبردست تیزی،ڈالر بھی معمولی سستا

سٹاک مارکیٹ میں ایک روز مندی کے بعد زبردست تیزی،ڈالر بھی معمولی سستا

سٹاک مارکیٹ میں ایک روز مندی کے بعد زبردست تیزی، 316 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ، ڈالر بھی معمولی سستا

تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک روز مندی کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پھر بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں چھائی مندی کے اثرات زائل ہو گئے ہیں اور 100 انڈیکس میں 316 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا اور صبح دس بجے تک انڈیکس میں 188.23 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 45793.65 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا، تاہم ٹریڈنگ کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی کا رجحان دیکھنے کو ملا اور کاروبار کا اختتام 316.62 پوائنٹس کی تیزی پر ہوا اور انڈیکس 45922.04 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس میں پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.69 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 50 کروڑ 66 لاکھ 98 ہزار 986 شیئرز کا لین دین ہوا ۔ تیزی کے باعث حصص کی مالیت 45 ارب روپے سے زائد بڑھ گئی۔

دوسری جانب پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر دو پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 39 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 37 پیسے ہو گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>