اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 46 ہزار کی نفسیاتی حد بحال، ڈالر مزید سستا

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار، 46 ہزار کی نفسیاتی حد بحال، ڈالر مزید سستا

تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے کاروباری روز بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا تسلسل جاری رہا، رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران تیزی کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی 46 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی ہے۔

رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی لینے اور منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی خریداری کے باعث 100 انڈیکس 46 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 46274.12 پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا تھا اور تیزی کے باعث ایک موقع پر 100 انڈیکس 46314.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 100 انڈیکس کی 46314.15 پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رہ سکی اور کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 169.92 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 46091.96 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

دوسری جانب رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی آئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر دو پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 160 روپے 37 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 35 پیسے ہو گئی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >