کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بڑا اضافہ

 

کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواں مالی سال میں بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسیوں اور بیرون ملک سے پاکستان بھیجی جانے والی ترسیلات کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے طریقہ کار کے باعث کینیڈا سے آنے والی ترسیلات زر کی شرح میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر تک کینیڈا سے پاکستان میں 245.6 ملین ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی ہیں، یہ رقم گزشتہ برس کے اس عرصے میں وصول کی گئی ترسیلات سے74.8 زیادہ ہے۔

گزشتہ برس کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 140.5 ملین ڈالر کی ترسیلات بھیجی گئی، اگر ایک ماہ کا تقابلی جائزہ لیا جائے تو دسمبر 2019 میں پاکستان کو کینیڈا سے 25.7 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جبکہ دسمبر 2020 میں ترسیلات زر بڑھ کر47.9 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >