آئی ٹی سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ

آئی ٹی سیکٹر میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 194 فیصد اضافہ

پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،یہی وجہ ہے کہ آئی ٹی میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 194.30 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک اور سرمایہ کاری بورڈ کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر دسمبر 2020تک ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں دو کروڑ 62 لاکھ ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی،یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 194.30 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ایک کروڑ 23 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی تھی۔

سالانہ اعتبار سے دسمبر 2020 میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 75 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی،اسٹیٹ بینک کے مطابق سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے شعبہ پہلی ششماہی کے دوران 49 لاکھ ڈالر ، ہارڈ ویئر ڈویلپمنٹ میں منفی صفر اشاریہ ایک ملین ڈالر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کے شعبہ میں دو کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

گزشتہ مالی سال آئی ٹی خدمات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 54 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،سرمایہ کاری بورڈ کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 سے فروری
کے اختتام تک پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 136.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

گزشتہ مالی سال میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 112.9 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیاتھا،اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ چند سالوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہواہے۔

مالی سال 2016-17 میں پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اورٹیلی مواصلات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 48.1 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا، مالی سال 2015.16 میں اس شعبے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 343.9 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیاتھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>