روپے نے ڈالر کو بچھاڑدیا، ڈالر 160 روپے سے نیچے آگیا
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا تسلسل برقرار
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا تسلسل رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی برقرار ہے، رواں کاروباری ہفتے کے چار روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 92 پیسے نیچے آ چکا ہے۔
پاکستان سٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 24 پیسے کی مزید کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد ڈالر 159 روپے 31 پیسے سے کم ہوکر 159 روپے 07 پیسے پر آ گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today: https://t.co/RKyi2TPtG1 pic.twitter.com/mFc1PnwlPB
— SBP (@StateBank_Pak) February 11, 2021
یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پہلے (پیر) کے روز امریکی ڈالر کی قدر میں 43 پیسے اور اسی طرح بالترتیب منگل اور بدھ کو 21 پیسے اور 4 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کی وجہ سے روپے کی قدر انٹربینک میں مستحکم ہونا شروع ہو گئی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے اختتام پر 588 پوائنٹس کی کمی آئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے جبکہ انڈیکس 46055 کی سطح پر بند ہوا۔
Bahiii itnaaa garoorrr acha nahii hota lol hahahahah 😂😂🤣🤣
Bitcoins na picharaa haiii
uffff jis din 100 pay wapis aya tab baat kerna
۔ سنسنی پھیلانا گھٹیا حرکت ہے۔ احمقانہ شہہ سرخی ہے