روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں اونچی اڑان برقرار،ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہوگیا

روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں اونچی اڑان برقرار،ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہوگیا

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی برقرار رہا، رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے آخری روز امریکی ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں مزید 25 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 159 روپے 7 پیسے سے گر کر 158 روپے 82 پیسے ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے پانچوں روز امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی دیکھنے میں آئی ہے، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 43 پیسے سستا اور دوسرے کاروباری روز کے دوران 21 پیسے سستا ہو گیا تھا۔

مزید برآں رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی کرنسی 4 پیسے سستی ہوئی تھی، اور یہ سلسلہ رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے دوران بھی برقرار رہا اور امریکی ڈالر 24 پیسے سستا ہو گیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>