کتنے اوورسیز پاکستانیز اب تک روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا چکے ہیں؟

وزیر اعظم کا ویژن: ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے۔

وزیراعظم عمران خان کے روشن پاکستان کے ویژن کے مطابق بیرون ملک مقیم ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوا لیے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ 97 ممالک میں مقیم 86 ہزار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھلوائے ہیں۔

کراچی میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر رضا باقر کا مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک 48 کروڑ ڈالر بھیجے جا چکے ہیں۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر ہے کا روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی تقریب سے اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن ہے کہ سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے بینکاری کا نظام آسان ہو جائے، اب سمندر پار پاکستانی اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آسانی سے بینکاری کر سکیں گے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسٹیٹ بینک اور حکومت کی مشکل کا کاوش ہے اور اسی کاوش کی بدولت اب لوگ اپنے گھر میں بیٹھ کر آسانی سے بینک اکاؤنٹ کھولے جاسکتے ہیں۔

وزیر اعظم کے مشیر برائے اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کا تقریب سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانی بیرون ملک میں ہونے کے باوجود پاکستان میں جائیداد اور سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>