سات ماہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمد ات میں ہوشربا اضافہ

اسلام آباد:پاکستان میں گذشتہ 7 ماہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور پاکستان نے 7 ماہ میں 754 ارب 94 کروڑ روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی ہیں۔

ادارہ شماریات کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں جولائی تا جنوری کھانے پینے کی اشیاء کی درآمدات میں 278 ارب روپے 19 کروڑ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد پاکستان میں گذشتہ7 ماہ میں کھانے پینے کی اشیاء درآمدات 754 ارب 94 کروڑ روپے ریکارڈکی گئیں جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 476 ارب 74 کروڑ 50 لاکھ روپے کی کھانے پینے کی اشیاء درآمد کی گئیں تھیں۔

رپورٹ میں مزید کہاگیا کہ گذشتہ سال جولائی تا جنوری 29 کروڑ روپے کی چینی درآمد کی گئی تھی جبکہ گندم کی درآمد زیرو تھی تاہم رواں سال اسی عرصہ میں 20 ارب 60 کروڑ روپےکی چینی اور 127 ارب 96 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی۔

خشک میوہ جات کی درآمد گذشتہ سال 3 ارب 31 کروڑ روپے رہی تھی جبکہ رواں سال جولائی تا جنوری 9 ارب 66 کروڑ 70 لاکھ روپے کے خشک میوہ جات درآمد کئے گئے۔7

ماہ میں 222 ارب 82 کروڑ 70 لاکھ روپے کا خوردنی تیل درآمد کیا گیا۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں 156 ارب 25 کروڑ 50 لاکھ روپے کا خودرنی تیل درآمد کیاگیاتھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ سال جولائی تا جنوری میں 42 ارب 95 کروڑ روپے کی چائے درآمد کی گئی تھی جو رواں سال 54 ارب 85کروڑ روپے رہی۔گذشتہ سال 48 ارب 69 کروڑ 40 لاکھ روپے کی دالیں درآمد کی گئی تھیں جو رواں سال 53 ارب 82 کروڑ 60 لاکھ روپے رہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >