پاکستانی کمپنی کی برطانیہ میں 9.3 ملین جینز پینٹوں کی فروخت

لاہور:پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی نے برطانیہ میں ایک سال میں9.3 ملین جینز پینٹوں کی فروخت کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی کی جانب سے برطانیہ میں ریکارڈ سیل کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی کمپنی نے 2019 میں برطانیہ میں 9.3 ملین جینز پینٹیں فروخت کی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نےپیغام کے ساتھ پینٹوں کی تیاری اور سلائی کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دوسری کمپنیاں بھی یو ایس گروپس کی طرح طے شدہ کاروباری ماڈلز پر عمل کرکے برطانیہ میں اپنی برآمدات کو بڑھا سکتی ہیں۔

خیال رہے کہ یو ایس گروپ نامی یہ پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنی لاہور میں ہے اور 1980 سے اس کاروبار سے منسلک ہے اور یہ کمپنی ڈینم جینز بناتی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>