روپے نے امریکی ڈالر کو پچھاڑدیا، کئی روز کے بعد سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی

ایف آئی اے کی کارروائی، منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

روپے کی امریکی ڈالر کے مقابلے میں اونچی اڑان، ڈالر 30 پیسے سستا ہوگیا۔۔ سٹاک ایکسچینج میں بھی کئی روز کے بعد تیزی

انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں تنزلی کا سلسلہ رواں کاروباری ہفتے کے دوران برقرار ہے، آج روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 30 پیسے سستا ہو گیا۔روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر گرنے سے ڈالر 158 روپے 46 پیسے پر پہنچ گیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں روپے کے مقابلے میں 30 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 158 روپے 76 پیسے سے گر کر 158 روپے 46 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کافی روز کے بعد تیزی آئی۔۔ رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی زبردست تیزی دیکھنے کو آئی جہاں 100 انڈیکس 46000 کی سطح کے قریب پہنچ گیا۔

مجموعی طور پر اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 603پوائنٹس اضافے سے اب مارکیٹ 45 ہزار 965 کی سطح پر بند ہوئی جس سے کافی روز کے بعد شئیرہولڈرز کو بھاری منافع دیکھنے کا موقع ملا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >