گزشتہ کاروباری ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

گزشتہ کاروباری ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے کیسا رہا؟

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج مسلسل مندی کی لپیٹ میں رہی اور پورے ہفتے میں ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈکس میں 362 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 0.78 فیصد کمی سے 45 ہزار 865 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ ٹریڈنگ کے دوران شیئرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں بھی 109 ارب روپے کمی ہوئی، ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ہزار 316 ارب سے کم ہو کر 8 ہزار 207 ارب روپے ہوگئی۔

دوسری جانب گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر مسلسل گرتی ہوئی دکھائی دی اور گزشتہ ہفتے کے آخری روز بھی انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 158.89 سے کم ہو کر 158.76 روپے پر بند ہوا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>