گزشتہ کاروباری ہفتے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی کیا صورتحال رہی؟

سونے کی قیمت میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان رہا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

امریکی ڈالر کی قدر میں نمایاں کمی کے بعد روپیہ مزید مضبوطی کی جانب گامزن ہے، تین ماہ سے زائد عرصے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 158 روپے 10 پیسے پر آگیا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت میں 2 روپے سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، آج ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کی مزید کمی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک ہفتے میں 90 پیسے سستا ہوا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159.30 سے کم ہوکر 158.40 روپے پر بند ہوا۔

جبکہ دوسری جانب یورو، برطانوی پاؤنڈ، اماراتی درہم اور سعودی ریال میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں یورو 20 پیسے کمی سے 192.50 روپے کا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 50 پیسے کمی سے 221 روپے پر آگئی۔

اماراتی درہم میں ایک ہفتے کے دوران 20 پیسے کمی ہوئی اور اماراتی درہم 43.20 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 42.10 روپے پر آگیا۔

آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان بھر میں میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 8 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ 10 گرام سونے کی قیمت 770 روپے کمی کے بعد 92 ہزار 678 روپے رہی۔
عالمی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر سونے کی قیمت 25 ڈالر کمی کے بعد 1734 ڈالر فی اونس رہی۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق ترسیلات زر اور برآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ڈالر کے انفلوز سے صورتحال بہتر ہورہی ہے جبکہ دوسری جانب روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے تحت 5 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر سے زائد موصول ہوئے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>