اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد زبردست تیزی،سرمایہ کاروں کو اربوں کا منافع

اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد زبردست تیری،سرمایہ کاروں کو اربوں کا منافع

اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد زبردست تیزی کی واپسی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا منافع

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا تھا، تاہم یک روزہ مندی بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے ، جس سے اسٹاک ایکسچینج کی مزید 4 حدیں بھی بحال ہوگئی ہیں۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے دوران سرمایہ کاروں کی جانب سے کاروبار کا آغاز محتاط انداز میں کیا گیا اور صبح دس بجے تک 100 انڈکس میں 20 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، اس کے بعد سرمایہ کار، سرمایہ کاری کرنے میں متحرک نظر آئے جس کے باعث دوپہر بارہ بجے تک 100 انڈیکس میں 376.46 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی۔

کاروباری روز کے دوران ٹریڈنگ کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک موقع پر ایک 100انڈکس کی 46 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال ہوگئی تھی، تاہم کاروباری روز کے اختتام پر اسٹاک ایکسچینج کی مذکورہ حد برقرار نہ رہ سکی  اور 100 انڈیکس 370.84 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 45964.27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے باعث 100 انڈیکس کی چار نفسیاتی حدیں بحال ہوگئی تھیں، اسٹاک ایکسچینج کی بحال ہونے والی حدوں میں 45600، 45700، 45800، 45900 کی حدیں شامل ہیں اور اسٹاک ایکسچینج کی مذکورہ حدیں بحال ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 50 ارب روپے سے زائد کا منافع ہوا۔

  • Janab aap loag is thra sae na karine.

    agar batana hai to puray aik haftay ka batien k kia raha business

    aik sae do din ka compraision bata kar aab sabit kar rahay hai jaise ap ko blogging nai aati aur chotay say bachay hain

    Shukria


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >