ڈالر سستا ہونے کا ایک اور فائدہ، سونے کی فی تولہ قیمت میں1900 روپے کمی

سونے کی قیمت میں کمی، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی پوزیشن مضبوط ہوئی تو سونا بھی 1900 روپے فی تولہ سستا ہو گیا۔

تفصلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 ڈالر کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی فی اونس نئی قیمت 1713 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ سونے کی تیزی سے گرتی قیمتوں کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹس لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، فیصل آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت شہروں پر بھی پڑنے لگے ہیں۔

1900 روپے فی تولہ سونا سستا ہونے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 200روپے ہو گئی ہے۔

جب کہ فی تولہ سونے کی قیمت کم ہونے سے 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1629 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ہر 10 گرام کی قیمت 89 ہزار335 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کی قیمت میں کمی سے چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے اور فی تولہ اور دس گرام چاندی کی نئی قیمت بالترتیب 1350 روپے اور 1157.40 روپے ہو گئی ہے۔

  • ابھی ڈالر ڈیڑھ سو سے اوپر ہے اگر ڈالر نوازشریف کی گورنمنٹ کی سطح پر ہوتا یعنی ایک سو کا تو سونا ستر اسی ہزار تولہ ملتا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >