اسٹاک مارکیٹ مندی سے نکلنے میں کامیاب،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

اسٹاک مارکیٹ مندی سے نکلنے میں کامیاب،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

گزشتہ روز شدید مندی کا شکار اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی ایک سال کی کم ترین سطح پر آگیا ہے ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دوروز قبل ہونے والے سینیٹ انتخابات کے نتائج کے منفی اثرات زائل ہونا شروع ہو گئے ہیں، سینیٹ انتخابات کے بعد سے پیدا ہونے والی سیاسی بے یقینی کی وجہ سے مندی کا شکار اسٹاک مارکیٹ دوبارہ سے تیزی کی جانب بڑھنے لگی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آج دن بھر کاروبار میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس 45 ہزار946 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا، تاہم اتار چڑھاؤ کے بعد کاروبار کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس558اعشاریہ81 پوائنٹس اضافے کے بعد45 ہزار837اعشاریہ35 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ مندی سے نکلنے میں کامیاب،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

دوسری جانب آج ا نٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام تک ڈالر کی قدر میں 0.04 پیسے کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ روز157.16 روپے پر بند ہونے والا امریکی ڈالر آج 0.04 روپے سستا ہونے کے بعد 157.12 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی وجہ سے 100 انڈیکس کی 46100 ،46000 ،45900 ،45800 ،45700 ،45600، 45500 ،45400 ،45300 کی نفسیاتی حدیں ایک بار پھر گر گئیں تھیں جس کی وجہ سےسرمایہ کاروں کو 100ارب روپے سے زائد کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>