اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز  شدید مندی رہی جس  سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق  ملک میں حالیہ سیاسی بے یقینی کی فضا، کنسٹرکشن سیکٹر کیلئے حکومتی مراعاتی  پیکج کے خاتمے سے متعلق خدشات کے پیش نظر اسٹاک مارکیٹ پر گزشتہ روز چھانے والے مندی کے بادل آج بھی نہ چھٹ سکے۔

آج اسٹاک مارکیٹ کے ہنڈرڈ انڈیکس میں کاروبار کے اختتام تک828 پوائنٹس کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس44 ہزار222 پوائنٹس پر بند ہوا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے دو کاروباری سیشنز کے دوران آج سرمایہ کاروں کے261 ارب روپے ڈوب گئے ہیں۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے

مارکیٹ میں آج ہونے والے کاروبار کےد وران49 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مجموعی مالیت23 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، کاروبار کے اختتام کے بعد  اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائزیشن152 ارب روپے سے کم ہوکر7930 ارب تک پہنچ گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>