ڈالر 22ماہ کی کم ترین سطح پر،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 22ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا۔

انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کی بدولت بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1700 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید 95 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح153 روپے9 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج ہونے والے کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر44808.63 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا تاہم اتارچڑھاؤ کے دوران انڈیکس یہ حد برقرارنہیں رکھ سکا۔

ڈالر 22ماہ کی کم ترین سطح پر،اسٹاک مارکیٹ میں تیزی
آج کاروبار کے اختتام تک انڈیکس 59.23پوائنٹس اضافے کے بعد 44491.03 پوائنٹس پر بند ہوا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>