ڈالر152 پر پہنچ گیا، سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی

غیر ملکی سرمایہ کاری کے بجٹ تخمینہ کا 18 فیصد مالی سال کے 2 ماہ میں ہی حاصل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کا زوال جاری۔۔ ڈالر مزید سستا، دو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

فاریکس ڈیلرز کے مطابق پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔انٹربینک میں ڈالر84 پیسےسستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی 152 روپے25 پیسے پرٹریڈ جاری ہے۔

گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں 95 پیسے کمی ہوئی تھی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 153 روپے 9 پیسے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔آج کاروباری دن کا آغاز ہوتے ہی سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کچھ کمی بھی دیکھنے میں آئی۔

دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 471 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 45,087.12پوائنٹس پر پہنچ گیا

معاشی ماہرین کے مطابق گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے ملنے والی قرضے کی قسط، یوروبانڈز کی فروخت روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی اور سٹاک مارکیٹ میں اضافے کی وجہ بنی ہے۔

  • اؤۓ ، نسواریو! نسوار مسوڑوں کے درمیان سنبھال کے رکھو ۔ عالمی مارکیٹ میں ڈالر ھر کرنسی کے مقابلے میں گر رہا ہے ، تھوڑا نسوار کی ڈبی سے اتر کر دیکھو ۔ اس ڈالر کے نیچے آنے میں پاکستانی حکومت کا اتنا ہی کردار ہے جتنا بائیڈن کے الیکشن جیتنے میں روس کا ۔ لعنتی کوئ اچھی خبر کے اتنے بے تاب ہیں جیسے جعلی نیازی اخروٹ کے لیے ۔ نسواریوں کے سارے دبر کا زور لگانے کے باوجود ابھی بھی ڈالر 154 روپے میں مل رھا ہے ۔

  • Looks like this gradual and stable fall will continue for one year (if there aren’t any big payments due). It is up to the government now to keep moving in the correct direction and don’t let inflation happen for food items.

  • We should all be happy to see the rupee strengthening, but this kind of rapid fluctuations are generally not considered as good. It can can create strong ripples in the economy and the stock markets.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >