یورو بانڈ کی امید سے بڑھ کر پذیرائی، پاکستان پر زبردست اعتماد کا مظہر ، کامران خان

معروف تجزیہ کار اور سینئر اینکر پرسن کامران خان نے نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں کہا کہ گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خزانہ کی تبدیلی کے موقع پر پاکستان نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنے یورو بانڈ فلوٹ کیے جس پر توقع سے بڑھ کر پذیرائی ملی۔

کامران خان نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پاکستان جس قدر سوچ رہا تھا اس سے بڑھ کر بِڈنگ ہوئی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے یوروبانڈز خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں اس طرح کے ردعمل سے کیپیٹل مارکیٹس اور پاکستان کی انٹرنیشنل ریٹنگ میں فرق پڑے گا۔

کامران خان نے بتایا کہ نئے وزیر خزانہ حماد اظہر اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے ملکر عالمی سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور کیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نہ صرف پاکستان آئی ایم ایف پروگرام لے گا بلکہ پاکستان آئی ایم ایف کے معاملات اور مطالبات پر عمل بھی کرے گا۔

سینئر اینکرپرسن نے کہا کہ حکومت چاہتی تو اس کام کو پہلے بھی عمل میں لا کر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کر سکتی تھی مگر یہ حکومت پر عالمی انویسٹرز کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ ایسی نازک صورتحال میں بھی پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے جس سے نہ صرف پاکستانی روپے پر دباؤ کم ہوا ہے بلکہ کچھ ہی عرصے میں پاکستانی روپے کی پوزیشن 10 فیصد تک مضبوط بھی ہوئی ہے۔

کامران خان نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ کچھ ہی ماہ میں پاکستان کا روپیہ ڈالر کے مقابلے 10 روپے سے بھی زائد مضبوط ہوا ہے جس کی مثال ہمیں حالیہ تاریخ میں نہیں ملتی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>