اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، روپیہ بھی تنزلی کا شکار

اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی مندی برقرار رہی  جبکہ روپے کی قدر میں بھی تنزلی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق  اسٹاک مارکیٹ پر گزشتہ روز چھانے والے مندی کے بادل آج بھی نہ چھٹ سکے اور کاروبار  کے دوران سرمایہ کاروں کو مزید نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا  ، گزشتہ روز 44428 پوائنٹس پر بند ہونےوالا ہنڈرڈ انڈیکس ایک موقع پر 44609.28 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں مندی ، روپیہ بھی تنزلی کا شکار

تاہم  ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس یہ حد برقرار نہ رکھ سکا اور ہنڈرنڈ انڈیکس 127.15 پوائنٹس کمی کے بعد 44300.95 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب امریکی ڈالر  کی قد ر میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری رہا ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج  انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 25 پیسے اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق  روپے  میں آج کی تنزلی کے بعد امریکی ڈالر 153.55 روپے پر پہنچ گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>