پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی،روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہوگیا
اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران451 سے زائد پوائنٹس کی کمی جب کہ ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ملک میں کاروباری صورتحال ملی جلی نظر آئی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی جبکہ انٹر بینک میں روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ہفتے کے تیسرے روز تیزی دیکھی گئی مگر انڈیکس کاروبار کے اختتام تک یہ تیزی برقرار نہ رکھ سکا اور مارکیٹ مندی پر بند ہوئی۔
آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر انڈیکس44571.91 پوائنٹس کی حد عبور کرگیا تاہم اتار چڑھاؤ کے دوران یہ تیزی برقرا ر نہ رہی اور ہنڈرڈانڈیکس 451.12 پوائنٹس کی کمی کے بعد 43953.58 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شما ر کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار مثبت رہا اور روپے کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/BWLWnU3pGw pic.twitter.com/CuFUXTbpAL
— SBP (@StateBank_Pak) April 7, 2021
انٹر بینک میں گزشتہ روز153روپے 33 پیسے پر بند ہونے والا امریکی ڈالر آج 15 پیسے کمی کے بعد 153 روپے 18 پیسے میں فروخت ہوا ہے۔