سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو اربوں کا منافع، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست واپسی کے بعد سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا ہے جبکہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران گزشتہ روز چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے اور ہنڈرڈ انڈکس میں 787 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج کی تیزی کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس 44 ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا، کاروبار میں ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس44759.37پوائنٹس سے بھی عبور کردیا تھا۔
تاہم کاروبار میں اتار چڑھاؤ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس787.78 پوائنٹس اضافے کے بعد 44741.36 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج روپے کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.10فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران امریکی ڈالر کی قدر 0.16پیسے کم ہوکر153.02 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>