اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ڈالر کے مقابلے روپے کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ڈالر کے مقابلے روپے کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

معاشی استحکام کی جانب ملک کا سفر جاری و ساری ہے، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرا ر ہے اور روپے کی قدر میں اضافہ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل استحکام دیکھا جارہا ہے ، آج بھی مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوا ہے جس سے بیرونی قرضوں کا بوجھ مزید کم ہوگیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران امریکی ڈالر 08 پیسے سستا ہونے کے بعد 153روپے02 پیسے سے کم ہوکر 152روپے94 پیسے پر فروخت ہوا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کی زبردست تیزی کے آثار آج بھی برقرا ر رہے اور مارکیٹ میں آج بھی تیزی دیکھی گئی ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،ڈالر کے مقابلے روپے کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

کراچی اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران ایک موقع پر ہنڈرڈ انڈیکس45249 سے زائد کی حد عبور کرگیا تھا، تاہم اتار چڑھاؤ کے بعد انڈیکس445اعشاریہ12 پوائنٹس اضافے کے بعد 45186اعشاریہ48 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >