اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ، روپے کی قدر میں کمی

ملک میں مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاجی تحریک کا اثر معاشی سرگرمیوں پر پڑرہا ہے، آج اسٹاک مارکیٹ میں معمولی کمی جبکہ روپے کی قدر میں کمی دیکھی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مذہبی جماعت کے امیر کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے و ریلیاں نکالی گئیں جس کا سلسلہ آج بھی جاری رہا، اس افراتفری کی صورتحال کا اثر ملکی معاشی سرگرمیوں پر بھی پڑا ہے۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے دوران سرمایہ کار محتاط نظر آئے اور انڈیکس میں صرف70.52پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں معمولی اضافہ، روپے کی قدر میں کمی

معمولی اضافے کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس45ہزار048.57 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق آج انٹربینک میں منفی رجحان رہا ہے اور روپے کی قدر میں0.05فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز 152 روپے 75 پیسے پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 0.08روپے اضافے کے بعد 152روپے83 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>