ملکی زرمبادلہ ذخائر میں ڈھائی ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 2اپریل سے9 اپریل کے درمیان 2اعشاریہ54 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک کے زرمبادلہ ذخائر23 اعشاریہ22 ارب تک پہنچ گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مجموعی ذخائر میں سے 16 ارب 16 کروڑ ڈالر کے ذخائر مرکزی بینک کے پاس ہیں۔

جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس7ارب 11 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، 2 اپریل سے 9 اپریل کے عرصے میں مرکزی بینک کے ذخائر میں 2اعشاریہ57 ارب کا اضافہ ہوا تھا تاہم کمرشل بینکوں کےذخائر میں 3اعشاریہ83 کروڑ کی کمی کےبعد مجموعی اضافہ 2اعشاریہ 54 ارب کا رہ گیا تھا۔

ماہرین معاشیات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید کمی ہوگی جبکہ کچھ ماہرین کے مطابق آنیوالے دنوں میں ڈالر کی قیمت 150 روپے سے نیچے آنے کی توقع ہے۔

  • I agree it is great job done by PTI financial team. PPP and PMLn both benefited a lot by keeping general masses illiterate and under nourished. Hope improved awareness among masses and younger more aware voters will not fall in their trap in 2023 elections.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >