پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمد میں کتنے فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمد میں کتنے فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی

ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کی ٹیکسٹائل کی برآمد مارچ میں 30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ٹیکسٹائل اور لباس کی برآمدات ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی بدولت مارچ میں مستحکم ہوئیں اور ایک سال پہلے کے مقابلے میں اس میں 30.4 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ان شعبوں کی برآمدی مالیت مارچ میں ایک ارب 35 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے کے دوران ایک ارب 3 کروڑ ڈالر تھی۔ ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی برآمدات میں گروتھ سے مجموعی برآمدات میں اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمد میں سال بہ سال بنیادوں پر 3.12 فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ جولائی تا مارچ میں ٹیکسٹائل اور کپڑوں کی برآمدات میں اضافہ ویلیو ایڈڈ سیکٹر سے ہوا ہے۔

رواں سال جولائی تا مارچ کے عرصے میں برآمدات کی مالیت 11 ارب 35 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی تھی جبکہ گزشتہ برس کے انہیں مہینوں کے دوران 10 ارب 41 کروڑ ڈالر تھی جو 9.06 فیصد کی نمو کو ظاہر کرتی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے حال ہی میں بھارت سے روئی اور روئی کے سوت کی درآمد کی اجازت دی لیکن وفاقی کابینہ نے مذکورہ فیصلہ واپس لے لیا۔

ای سی سی نے اپنے آخری اجلاس میں روئی کے سوت کی ڈیوٹی فری درآمد کی اجازت دی تھی تاکہ ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے لیے روئی کے سوت کی قلت کے مسئلے کو حل کیا جاسکے۔ جس کے بعد ویلیو ایڈڈ سیکٹر کے لیے آرڈرز برقرار رکھنا مشکل ہوگا۔ حکومت نے گھریلو مارکیٹ میں روئی کے سوت کی بروقت دستیابی میں آسانی پیدا نہیں کی۔

پروڈکٹ وار تفصیلات کے مطابق تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات 22.9 فیصد، نٹ ویئر49.64 فیصد، بیڈ ویئر 43.71 فیصد اور تولیے میں 20.95 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

حکومت پہلے ہی صنعتی خام مال پر ڈیوٹی اور ٹیکس ختم کرنے کے ساتھ ساتھ برآمد کنندگان کو ماضی میں زیر التوا رقم کی واپسی کی ادائیگی کرچکی ہے۔ روپے کی قدر میں بہتری اور شرح سود کم ہونے سے خاص کر برآمدی صنعتوں کی نمو میں تیزی آئی ہے۔

پی بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ برس مارچ سوت کی برآمد میں 39 فیصد، سوتی کپڑا 8.7 فیصد اور سوتی کارڈڈ میں 100 فیصد ہوا ہے۔

جبکہ رواں سال کے مارچ میں میں روئی کے سوت کے علاوہ سوت کی برآمد میں بھی 56.87 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >