لندن اسٹاک ایکسچینج کی بین الاقوامی منڈیوں میں واپسی پر پاکستان کو مبارکباد

لندن اسٹاک ایکسچینج کی بین الاقوامی منڈیوں میں واپسی پر پاکستان کو مبارکباد

لندن کی اسٹاک ایکسچینج نے 4 سال بعد بین الاقوامی منڈیوں میں واپسی پرپاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر لندن اسٹاک ایکسچینج نے اپنے ایک پیغام میں پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 4 سال بعد ڈھائی بلین ڈالر مالیت کے بانڈز کے ساتھ بین الاقوامی منڈیوں میں واپسی پر پاکستان کو مبارکباد دیتے ہیں۔

لندن اسٹاک ایکسچینج کے پیغام کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ "چوروں نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کیا ، ملک میں لوٹ مار کی، وزیراعظم عمران خان نے تنکا تنکا جوڑ کر پاکستانی معیشت کو پیروں پر کھڑا کیا ہے”۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ صرف ہم نہیں پوری دنیا پاکستانی معیشت کی تعریف کررہی ہے، محمدﷺ کے صدقے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اللہ پاک کا شکر ہے”۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان نے بین الاقوامی منڈیوں میں تین مختلف یوروبانڈز متعارف کروائے تھے جن پر شرح سود8 اعشاریہ87 فیصد تک مقرر کیا گیا ہے، جو دورانیے کے حساب سے طے کیا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>