روپے کی پیش قدمی رک گئی، ڈالر ایک بار پھر تگڑا ہو گیا

 

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 25 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں 0اعشاریہ 16 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ روز152 روپے99 پیسے پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج 25 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 153 روپے24 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >