پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے اور قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے کے اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی۔

وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی سمری مسترد کرتے ہوئے 16 اپریل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری کو وزیراعظم عمران خان نے منظور نہیں کیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >