حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کمی کر دی

گھریلو صارفین کے لئے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق مئی کے لیےایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 146 روپے 19 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق ایل پی جی کے 11.8کلو کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 1572 روپے 40 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق مئی 2021 کیلئے ہوگا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>