مہینے کے آخری روز ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

رواں ماہ کے آخری روز کاروباری معاملات ملی جلی صورتحال کا شکار رہی، روپے کی قدر میں اضافہ جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج انٹر بینک میں کاروبار کے دوران روپے کی قدر میں 0 اعشاریہ11 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز153 روپے 62 پیسے پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج 17 پیسے کمی کے بعد 153 روپے45 پیسے کا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ آج مندی کا شکار رہی ہے جس کی ایک وجہ کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخابات ہیں ،انتخابات میں وفاقی حکمران جماعت کے امیدوار کو بری طرح شکست ہوئی اور سندھ حکومت کے امیدوار فتح یاب ہوئے تھے۔

مہینے کے آخری روز ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا، اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں آج ہونےو الے کاروبار کے دوران600 اعشاریہ76 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد ہنڈر ڈ انڈیکس44262 اعشاریہ 35 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>