دس سال بعد ملکی برآمدات میں مسلسل 7ویں ماہ ریکارڈ اضافہ

دس سال بعد ملکی برآمدات میں مسلسل 7ویں ماہ ریکارڈ اضافہ

2011 کے بعد  پہلی بار پاکستان کی برآمدات مسلسل 7ویں مہینے میں بھی 2 ارب ڈالر  سے زائد ریکارڈ کی گئی ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق   وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اس حکومتی کامیابی سے متعلق عوام کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اپریل کے مہینے میں ملکی برآمدات 2 ارب19 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئی ہیں، ایسا  2011 کے بعد پہلی بار ہوا ہے کہ  ہماری ایکسپورٹس مسلسل 7ویں مہینے میں 2 ارب ڈالر سے اوپر جارہی ہیں۔

رزاق داؤد نے مزید کہا کہ رواں مالی سال جولائی سے اپریل کے عرصے میں  ہماری برآمدات میں 13 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ20 ارب 87 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہیں،  مشکل حالات میں اس کامیابی کا سارا کریڈٹ ہمارے ایکسپورٹرز کو جاتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >