ٹیکس وصولیوں اور برآمدات سے متعلق پاکستان معیشت کیلئے اچھی خبریں

2024 تک پاکستان کی برآمدات میں 12 ارب ڈالر اضافے کا امکان

سال 2011 کے بعد پہلی بار مسلسل 7 ماہ برآمدات مسلسل7ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد ۔۔ ٹیکس وصولیوں میں ریکارڈ اضافہ

ایف بی آرنےرواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں حاصل کردہ محصولات کی ابتدائی تفصیلات جاری کر دی جس کے مطابق پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کل3780ارب روپے کی خالص ٹیکس وصولیاں حاصل کی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہیں۔

پچھلے سال اس عرصہ کے حاصل کردہ نیٹ ریونیو3320ارب روپے کے مقابلے میں14فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔

وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا کہ گزشتہ ماہ میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نےدعویٰ کیا کہ اپریل میں پاکستانی برآمدات 2 ارب 19 کروڑ ڈالر سے متجاوز ہوئیں اور 2011 کے بعد پہلی بار مسلسل 7 ماہ ہر ماہ برآمدات 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔ جب کہ گزشتہ سال اسی عرصہ کے مقابلے میں برآمدات میں 129 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہ گزشتہ سال لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپریل 2020 کو مدنظر نہیں رکھا جاسکتا ہے۔ تاہم جولائی تا اپریل 2021 میں برآمدات 13 فیصد اضافہ کے ساتھ 20 ارب 87 کروڑ ڈالر سے زائد رہیں۔ جو گزشتہ مالی سال کے 10 ماہ میں 18 ارب 40 کروڑ ڈالر تھیں۔

عبدالرزاق داؤد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے برآمدکنندگان کو مشکل حالات میں برآمدات بڑھانے کا کریڈٹ جاتا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >