امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہورہی ہے جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں اعشاریہ29 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آج ٹریڈنگ کے دوران گزشتہ روز153 روپے 4 پیسے پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر 44 پیسے سستا ہونے کے بعد 152 روپے 60 پیسے کا ہوگیا ہے۔
Interbank closing #ExchangeRate for today:https://t.co/ppH16jlXrb pic.twitter.com/sySZsDVy81
— SBP (@StateBank_Pak) May 6, 2021
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی آج مثبت کاروبار دیکھا گیا ہے جس سے حصص کی مجموعی مالیت 54 ارب روپے بڑھ گئی ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آج کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں231 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس45 ہزار175 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔
Great for Pakistan Economy.