پاکستان کی امریکہ اور یورپی ممالک کے لیے برآمدات میں 29 فیصد تک کا اضافہ

2024 تک پاکستان کی برآمدات میں 12 ارب ڈالر اضافے کا امکان

رواں مالی سال کے 9 ماہ کے دوران پاکستان کی امریکہ کے لیے برآمدات میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد نے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں کہا ہے کہ امریکہ ہمارے لیے بہت اہم مارکیٹ ہے رواں مالی سال جولائی 2020 سے اپریل 2021 کے دوران برآمدات 29 فیصد اضافے کے ساتھ 4092 ملین ڈالر رہی ہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 3173 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔

انہوں نےمزید کہا کہ امریکا کے لیے برآمدات میں اضافے کا کریڈٹ ہمارے برامدکنندگان کو جاتا ہے جنہوں نے اس مشکل وقت میں اپنی کاوشوں سے برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا۔

عبدالرزاق داؤد نے مزید بتایا کہ پولینڈ کیساتھ برآمدات میں 23 فیصد اضافہ، سویڈن، ہالینڈ کیساتھ 21 فیصد، جرمنی کیساتھ 19 فیصد، فرانس کیساتھ 14 فیصد، بلجئیم کیساتھ 12 فیصد ، اٹلی کیساتھ 4 فیصد جبکہ اسپین کیساتھ 2 فیصد اضافہ ہوا۔

اپنے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یورپی یونین کیساتھ ہماری برآمدات میں 17 فیصداضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے رواں جولائی تا اپریل 7.474 ارب ڈالر کی ایکسپورٹس کیں جو گزشتہ برس جولائی تا اپریل 6.367 ارب ڈالر تھیں۔

واضح رہے کہ نومبر 2020 میں پاکستان نے 38 کروڑ 63لاکھ ڈالر مالیت کا سامان امریکا کو برآمد کیا جبکہ کل درآمد 27 کروڑ 88 لاکھ ڈالر تھی، اس طرح پاکستان نے اس باہمی تجارت سے 10 کروڑ 75 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔

جنوری میں پاکستان نے 34 کروڑ 78 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان امریکا کو برآمد کیا جبکہ اس کی درآمدات 31 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھیں جو میں 3کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔

پاکستان کو اگست 2020 میں سب سے زیادہ فائدہ ہوا جب اس کی برآمدات 13کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی کل درآمدات کے مقابلے میں 34 کروڑ 45 لاکھڈالر رہیں، اس طرح پاکستان نے 20 کروڑ 90 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔

تاہم فروری 2020 میں پاکستان نے 31 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کی کل درآمدات کے مقابلے میں 28 کروڑ 92 لاکھ ڈالر مالیت کا سامان امریکا کو برآمد کیا، اس طرح فروری میں امریکا نے 2 کروڑ 41 لاکھ ڈالر حاصل کیے۔

مجموعی طور پر جنوری سے نومبر 2020 تک امریکا کو پاکستان کی برآمدات 3 ارب 50 کروڑ 7لاکھ ڈالر رہیں جبکہ درآمدات 2 ارب 47 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں جو ایکارب 2کروڑ 37 لاکھڈالر کا فائدہ ظاہر کرتی ہیں۔

اعدادوشمار سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ مالی سال 2020 میں کورونا سے متاثرہ چوتھی سہ ماہی میں 14 سال کی کم ترین 4 ارب ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں مالی سال 2021 کی پہلی سہ ماہی میں بحال ہوکر پاکستان کی برآمدات 5 ارب 50 کروڑ ڈالر ہوگئیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >