رواں سال اور آئندہ سال معاشی ترقی کی شرح کتنی رہے گی؟

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی معیشت بلند شرح سے ترقی کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح تین فیصد اور آئندہ سال چار فیصد رہنے کا امکان ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے خلیج ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں مزید کہا کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے، مستقبل میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جس سے آئندہ مالی سال معیشت 4فیصد ترقی کرے گی۔

رضا باقر نے مزید کہا کہ دنیا کے چیلینجنگ ماحول کے باوجود پاکستان کی معیشت میں آگے بڑھنے کی صلاحیت ہے۔ کورونا کے باوجود رواں سال معاشی اشاریے مضبوط ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جس نے کوویڈ چیلنج اور عالمی معاشی سست روی کے باوجود مالی خسارے میں کمی کی۔ معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور آنے والے سالوں میں قوم دیکھے گی کہ بہتر کارکردگی کے ساتھ ہماری معیشت مزید بہتر ہو جائے گی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل رضا باقر نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ورونا کے دوران پاکستانی روپے کی قدر 8 سے 9 فیصد کم ہوئی۔اب پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں ایک لاکھ 30 ہزار اکاؤنٹ کھولے گئے۔

رضا باقر نے کہا کہ سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے پاکستانی اپنے ملک بھیج رہے ہیں جس سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات پڑ رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>