بیرون ملک پاکستانیوں کا ایک اور ریکارڈ، وزیراعظم کا خراج تحسین

اپریل میں ترسیلات زر بلند ترین سطح پر،وزیراعظم کا خراج تحسین

سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم نے اوور سیز پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا،

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اپریل میں اوورسیز نے دو اعشاریہ آٹھ بلین ڈالر بھیجے،یہ اپریل میں ریکارڈ ترسیلات ہیں، پہلے دس ماہ میں چوبیس اعشاریہ دو بلین ڈالر موصول ہوئے،نئے پاکستان پر اعتماد کا شکریہ۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ 10 ماہ کی 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر سے اوورسیز پاکستانیوں نے گزشتہ پورے مالی سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ مانا ہے کہ اوور سیز پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں،اپریل میں ترسیلات زر 2.8 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 24.2 ارب ڈالر کی ترسیلات زر آئیں،نئے پاکستان پر اعتماد کرنے پر اوور سیز پاکستانیوں کا شکریہ۔

  • These are actually some really good numbers. It’s almost half of china and 1/3rd of India which are far bigger in population. Now if we just we can increase the export numbers


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >