ایلن مسک کے خدشات اور بیان کے بعد کرپٹو کرنسی حل گئی ’’بٹ‌ کوائن نقصان دہ ‘‘

ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا، اسپیس ایکس کے سربراہ اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جو کہ حالیہ دور میں کرپٹو کرنسی کے بڑے حامی رہے ہیں ان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری ایک ٹوئٹ کے بعد بٹ کوائن اور اس کے سرمایہ کار ہل کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے واضح اعلان کیا کہ کوئی بھی صارف بٹ کوائن کے بدلے ٹیسلا کی گاڑی نہیں خرید سکتا۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایلون مسک نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرپٹو کرنسی یعنی بٹ کوائن کی روک تھام اور اس کی پیداوار سے ماحول پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔ مسک نے کہا کہ بٹ کوائن کی مائننگ میں تیزی سے بڑھتے ہوئے فوسل اور فیولز کے استعمال پر خدشات ہیں۔

سربراہ ٹیسلا و اسپیس ایکس ایلون مسک نے کہا کہ بٹ کوائن کی تیاری میں کوئلہ بھی استعمال کیا جارہا ہے، جو کسی بھی ایندھن کے مقابلے میں ہمارے کرہ ارض پر برے اثرات چھوڑ رہا ہے۔ کرپٹو کرنسی اچھا خیال ضرور ہے مگر اسے ماحول کے حساب سے نہیں چلایا جاسکتا کیونکہ اس کے استعمال یا پیداوار میں اضافے کی وجہ سے ماحول پر برے اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیسلا کمپنی نے جو بٹ کوائن خریدے ہیں انہیں اُس وقت تک فروخت نہیں کیا جائے گا جب تک یہ ماحول دوست طریقے پر تیار نہیں کیے جاتے۔ مسک کے اس ٹوئٹ کے بعد کیپٹل مارکیٹ میں بٹ کوائن سمیت تقریباً تمام ڈیجیٹل کرنسیز کے حصص میں 10 فیصد سے زیادہ کمی ہوئی جبکہ مزید کمی کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

  • Nothing to worry, cryptocurrency not going anywhere right now, my suggestion if anyone interested buy Ripple & Step finance. Ripple minimum 1-2x and step finance 5-10x in coming weeks.

  • Inshallah, when all the crypto investors try to use the same door for exit or to catch the falling knife, we will see people losing their life investments. Gamblers and speculators will then get it.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >