اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ، روپے کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 16 سال بعد تجارتی حجم ایک ارب سے زائد ہو گیا

ملک میں آج معاشی لحاظ سے ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے، ایک طرف اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تو دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گرگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا ہے، اور ہنڈرڈ انڈیکس میں 473 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اس اضافے کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس48 ہزار251 اعشاریہ49 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا اور روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گر گئی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدود شمار کے مطابق آج روپے کی قدر میں 23 پیسے کمی واقع ہوئی جس کے بعد گزشتہ روز155 روپے 69 پیسے پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر155 روپے 92 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>