ملکی زرمبادلہ ذخائر میں تیزی سے اضافہ،جے پی مورگن کی معیشت سے متعلق رپورٹ

ملک کے ززمبادلہ ذخائر میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، موجودہ زرمبادلہ ذخائر 23 ارب 29 کروڑ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق واپڈا گرین بانڈز کے اجراء سے حکومت کو 50 کروڑ ڈالر موصول ہوئے ہیں جس کے بعد زرمبادلہ ذخائر مزید اوپر چلے گئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق واپڈا نے 50 کروڑ ڈالر کے یورو بانڈز جاری کیے تھے جن کی رقم حکومت کو موصول ہوچکی ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر28 کروڑ ڈالر اضافے کے بعد 16 ارب41 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر7 ارب 16 کروڑ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے پاکستان سے متعلق دنیا کے بڑے مالیاتی ادارے جے پی مورگن کی رپورٹ پیش کردی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں، یہاں معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں۔جے پی مورگن نے2021 میں پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح 4 اعشاریہ 7 کی پیشگوئی کی ہے۔

فرخ حبیب نے یہ بھی کہا کہ اس رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس سال کا بجٹ خسارہ 7 اعشاریہ 1 فیصد جبکہ آئندہ برس کا 5 اعشاریہ 9فیصد ہوگا۔آئندہ سال معاشی حجم 329 ارب ڈالر ہوگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >