جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں ،عوام کو انتباہ جاری

جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہیں ،عوام کو انتباہ جاری

سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے جعلی سرمایہ کار کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ جاری کردیا،اس حوالے سے عوام کو کہا گیا کہ کسی بھی کمپنی کی ایس ای سی پی سے محض رجسٹریشن اسے شہریوں سے سرمایہ کاری کے نام پر رقوم اکٹھا کرنے کا اختیار نہیں دیتی،اس لئے عوام سے گزارش ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر سرمایہ کاری کے نام پر رقوم اکٹھا کرنے والی کمپنیوں اور افراد کو اپنی قیمتی جمع پونجی جمع نہ کروائیں۔

کمیشن کے مطابق بینکوں کے علاوہ کسی بھی دوسرے ادارے کا عوام سے نقد رقوم اکٹھی کرنا کمپنیز ایکٹ کی دفعہ 84 کے تحت غیر قانونی ہے،صرف ایس ای سی پی سے لائسنس یافتہ نان بینکنگ فنانشل انسٹی ٹیوشنز ہی منظور شدہ اسکیموں یعنی میوچل فنڈز، مضارنہ، اسٹاک مارکیٹ، انشورنس ، لیزنگ، پینشن اسکیموں، ہاوسنگ فنانس و دیگر منظور شدہ سرمایہ کاری کی اسکیموں کے لئے سرمایہ کاری وصول کرسکتی ہیں۔

ایس ای سی پی نے نے بتایا کہ عوام سے غیر قانونی طور پر رقوم اکٹھا کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے اور عوام سے فنڈز اکٹھا کرنے کے خلاف شوکت مروت گروپ آف کمپنیز جو ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ بھی ہیں،ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی گئی،شوکت مروت گروپ آف کمپنیز،شوکت مروت اسٹیٹ اینڈ بیلڈرز،شوکت مروت ٹرانسپورٹز،شوکت مروت ایمپورٹز اینڈ ایکسپورٹز،شوکت مروت ریسٹورینٹس،شوکت مروت ہوٹلزپرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ کمپنیاں ایس ای سی پی اور ایف بی آر سے رجسٹریشن کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہی ہیں اور سوشل میڈیا پر مہم چلا کر عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز بٹور رہی ہیں،ایس ای سی پی نے کمپنیز ایکٹ سال 2017 کے سیکشن 474 کے تحت ان کمپنیوں کو ہدایت جاری کردی کہ وہ عام لوگوں سے سرمایہ کاری کے نام پر رقوم اکٹھی کرنا بند کریں اور اگر ڈیپازٹ کی صورت میں کوئی رقم جمع کی ہوئی ہے تو اسے فور طور پر واپس کیا جائے۔

ایس ای سی پی نے عوام کو مزید نقصان سے محفوظ رکھنے کیلئے ان کمپنیوں اور ڈائریکٹرز کے خلاف کارروائی کے لئے متعلقہ ریگولیٹری ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ریفرنس بھی بھجوا دیا،اس حوالے سے کمپنیوں اور اداروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>