اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی  جس سے سرمایہ کاروں کو اربوں کا منافع پہنچا ہے، دوسری جانب انٹر بینک  مارکیٹ میں  روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سٹاک مارکیٹ میں حکومت کی جانب سے کیپیٹل گین ٹیکس میں کمی کے بعد  سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

رپورٹس کے مطابق آج ہونے والے کاروبار کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 421 اعشاریہ36 پوائنٹس کا اضافہ ہو ا جس سے ہنڈرڈ انڈیکس 48 ہزار 726 اعشاریہ 08 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران مجموعی طور پر50 کروڑ74 لاکھ88 ہزار762 شیئرز کے سودے ہوئے۔

اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری

دوسری جانب  آج انٹربینک میں روپے کی قدر میں مزید کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد امریکی ڈالر مزید 45 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز 155 روپے74 پیسے پر فروخت ہونے والا امریکی ڈالر آج 156 روپے19 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایک ماہ کے اندر امریکی ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر3 روپے 91 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے، گزشتہ ماہ7 مئی کو امریکی ڈالر کی قیمت  152 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • امپورٹس بڑھ رہی ہیں اور کرنٹ اکاؤنٹ اگلے سال پانچ سے چھ ارب ڈالر خسارے میں ہوگا۔ تیل کی قیمت اب پوری دنیا کی معیشتوں کے لئے مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ اس سے ڈالر مزید سٹرانگ ہو گا۔ شوکت ترین کی پالیسیاں گروتھ کی پالیسیاں ہیں اور گروتھ ہوگی تو کرنٹ اکاؤنٹ بھی خسارے میں جائے گا جس سے روپئے پر دباؤ بڑھے گا۔ اگلے سال اسی وقت تک ڈالر ایک سو پینسٹھ کا ہوگا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >