روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان برقرار، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان برقرار، اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق  آج بھی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کاروبار کے اختتام تک انٹر بینک میں ڈالر مزید60 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 156 روپے 78 پیسے میں فروخت ہوا ، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 70 پیسے اضافے کے بعد 157 روپے30 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا  اور اسی وجہ سے ہنڈر ڈ انڈیکس میں 93 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر  ہنڈرڈ انڈیکس48 ہزار632 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج  ہونے والے کاروبار کے دوران 1 ارب22 کروڑ شیئرز کی خرید وفروخت ہوئی جن کی مالیت28 ارب سے زائد بتائی جاتی ہے، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 12 ارب کی کمی 8 ہزار444 ارب کی سطح پر پہنچ گئی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>