آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر کتنی کٹوتی ہو گی؟ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی وضاحت

اسٹیٹ بینک نے کورونا وباء کے بعد آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر فیس کٹوتی بحال کرنے پر وضاحت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی۔ سیما کامل نے آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر فیس کٹوتی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے پہلے کوئی بینک رقم منتقلی پر 100 روپے اور کوئی 400 روپے تک فیس لیتا تھا جبکہ کورونا وباء کے دوران آن لائن رقم منتقلی پر چارجز ختم کردیے تھے۔

تاہم کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد اب رقم کی منتقلی پر کٹوتی کی بحالی کرتے ہوئےفیس مقرر کر دی گئی ہے۔

سیما کامل کے مطابق کورونا کی صورتحال میں بہتری کے بعد اب رقم کی منتقلی پر فیس مقرر کی گئی ہے، ایک ماہ میں 25 ہزار تک کی ٹرانزیکشن مفت ہوگی، جبکہ 25 ہزار کے علاوہ مزید 10 ہزار کی ٹرانزیکشن کرنے پر 10 روپے چارج ہوں گے۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 50 ہزار کی ٹرانزیکشن پر 25 ہزار سے زائد اضافی 25 ہزار پر 25 روپے ادا کرنا ہوں گے جب کہ ایک ماہ میں بڑی ٹرانزیکشن پر زیادہ سے زیادہ 200 روپے چارج ہوں گے، یوٹیلٹی بل کی آئن لائن پے منٹ پر رقم منتقلی کے چارجز نہیں لگیں گے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>