رواں برس مئی میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 63 فیصد اضافہ

رواں برس مئی میں ملک میں ہونے والی براہ راست سرمایہ کاری میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے ، اس ماہ میں 19 کروڑ83 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس اسی مہینے کے دوران بیرونی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم12 کروڑ14 لاکھ ڈالر تھا جس میں اس سال7 کروڑ70 لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق مئی سے پہلے اپریل کی آمدنی میں بھی 25اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا تھا،تاہم چند ماہ کے علاوہ مجموعی طورپر 2021 کے 11 ماہ کے دوران آمدنی میں27اعشاریہ 7 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔

2019 کے اس عرصے(یعنی 11 ماہ کے دوران) میں براہ راست سرمایہ کاری کا حجم2 ارب42 کروڑ رہا جو 2020 میں جولائی سے مئی کے 11 مہینوں میں صرف 1 ارب79 کروڑ تک محدود ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ آمدن میں کمی کے باوجود ملکی معیشت کا بیرونی محاذ اس وقت ماضی کی نسبت بہتر حالت میں ہے جس کی وجہ کرنٹ اکاؤنٹ کا سرپلس ہونا اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر چار سال کی بلند ترین سطح پر ہونا ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >